غسل کے فرائض ، وضو کے فرائض اور سنتیں
:غسل کے فرائض
غسل کے تین فرض ہیں۔
- کلی کرنا
- ناک میں پانی ڈالنا
- تمام بدن پر ایک دفعہ پانی بہاناکہ جسم کا کوئی حصہ خشک نہ رہے۔
:وضو کے فرائض
وضو کے چار فرائض ہیں۔
- منہ دھونا یعنی پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک منہ دھونا۔
- دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا
- چوتھائی سر کا مسہ کرنا
- دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا
:وضو کی سنتیں
- نیت کرنا
- بسم اللہ پڑھنا
- پہلے تین بار دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
- مسواک کرنا
- تین بار کلی کرنا
- تین بار ناک میں پانی ڈالنا
- داڑھی کا خلال کرنا
- ہاتھ کی انگلیوں کا خلال کرنا
- ہر عضو کو تین بار دھونا
- ایک دفعہ سارے سر کا مسح کرنایعنی بھیگا ہوا ہاتھ سارے سر پر پھیرنا
- دونوں کانوں کا مسح کرنا
- ترتیب سے وضو کرنا
- پے درپے وضو کرنا یعنی ایک عضو خشک نہ ہونے پائے کہ دوسرا دھولے۔