Hello Hive Learners Community! Welcome to my blog.
زندگی کانٹوں کی سیج کا نام ہے۔ جس میں ہمیں بہت سی مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ یہ مشکلات ہمیں پہلے سے زیادہ طاقتور بناتی ہیں۔ روز اول سے انسان ان مشکلات سے حالت جنگ میں ہے۔ اگر کوئی یہ جنگ جیت جاتا ہے تو وہ سکندر بن کر ابھرتا ہے اور اگر کوئی یہ جنگ ہار جاتا ہے تو اسے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسلمان ہونے کے ناطے میرا یہ یقین کامل ہے کہ اللہ تعالی انسان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ہزاروں مشکلات کے باوجود کبھی بھی امید کا دامن نہیں چھوڑتا اور تمام مشکلات کو زندگی میں خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
Life is the name of the bed of thorns. In which we have to face many difficulties. These difficulties make us stronger than before. Since the first day, man is in a state of war with these difficulties. If one wins this battle, he emerges as Alexander and if one loses this battle, he need not despair. As a Muslim, I have complete faith that Allah Almighty does not burden a person beyond his strength. This is the reason why I never lose hope despite thousands of difficulties and try to solve all difficulties in life amicably.
Some Unbearable Difficulties for me/میرے لیے کچھ ناقابل برداشت مشکلات
اس زندگی کی 25 بہاروں میں، میں نے وہ لمحات بھی دیکھے جب یہ زندگی میرے لیے ایک جنت تھی اور وہ لمحات بھی دیکھے جب یہ زندگی میرے لیے جہنم بن گئی۔ شاید مشکلات کے بغیر یہ زندگی ایک بے کیف اور بے لطف طوالت کا نام ہوتا۔ یہ مشکلات ہی ہوتی ہیں جو ہمارے اندر یہ احساس پیدا کرتی ہیں کہ زندگی ایک طویل سفر کا نام ہے اور اس میں سکوت کا مطلب موت ہے۔ میں اپنی موجودہ زندگی میں مندرجہ ذیل مشکلات سے لڑ رہا ہوں جو میرے لیے زندگی کا ایک تکلیف ده سفر پیدا کر رہی ہیں۔
اکیلی زندگی
ادھورا خواب
معاشرتی تنقیدیں
In the 25 springs of this life, I have seen moments when this life was a heaven for me and also moments when this life became a hell for me. Perhaps without difficulties this life would have been a nameless and joyless length. It is these difficulties that make us realize that life is a long journey and silence means death. I am struggling with the following problems in my current life which is creating a painful life journey for me.
- A single life
- The unfulfilled dream
- Social criticisms
Alone Life/اکیلی زندگی
جوانی کی عمر میں اکیلی زندگی، دشمن کے جنگجوں سے بھرے میدان میں اکیلا تلوار لے کر لڑائی کے لیے گھومنے کے مترادف ہے۔ اس طرح کی زندگی کے شب و روز میں، کبھی اپ کو خود سے لڑنا پڑتا ہے اور کبھی بھٹکے ہوئے ذہنی اور دل کے خیالوں سے۔ المختصر، اکیلا زندگی گزارنا اسان نہیں ہوتا۔
A single life in youth is like walking into battle with a single sword in a field full of enemy warriors. In the day and night of such a life, sometimes you have to fight with yourself and sometimes with stray thoughts of mind and heart. In short, living alone is not easy.
The Unfulfilled Dream/ایک ادھورا خواب
میں نے بچپن سے ہی باہر جانے کا خواب دیکھا ہے۔ میں اپنے تعلیمی سفر کو باہر کے جامعات کی رنگینیوں سے بھرنا چاہتا ہوں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں، پروگرامنگ اور ڈیٹا پروسیسنگ میں مختلف کمانڈز پر عبور حاصل کرنا میرے لیے ایک خواب ہے۔ میں باہر کے ترقی یافتہ ممالک سے تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ یہ مشکل خواب مجھے کبھی بھی آسانی سے مکمل ہوتے دکھائی نہیں دے رہا۔ لیکن میں پرامید ہوں کہ ایک دن میری کامیابی کا سورج لازمی طور پہ طلوع ہوگا۔
I have dreamed of going abroad since childhood. I want to fill my educational journey with the colors of foreign universities. In the field of information technology, it is my dream to master various commands in programming and data processing. I want to serve my country and nation by getting education from developed countries outside. This difficult dream never seems to come easily to me. But I am hopeful that one day the sun of my success will inevitably rise.
Social Criticism/معاشرتی تنقیدیں
زندگی ایک ایسے معاشرے میں جہاں تنقید لوگوں کی اصلاح کی بجائے جوانوں کی طنز و مزاح کا مرکز ہو گزارنا بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ ایک طویل عرصے سے جب اپ گھر میں بغیر نوکری کے زندگی گزار رہے ہوں تو اپ کہیں نہ کہیں چاہے وہ رشتہ دار ہوں یا اپ کے ارد گرد موجود لوگوں کا ہجوم اپ لازمی طور پر ان کی تنقید کا مرکز رہتے ہیں۔ پاکستان میں خواندہ لوگوں کے فقدان کی وجہ سے اپ ہمیشہ ان پڑھ لوگوں سے مات کھا رہے ہوتے ہیں۔ پھر چاہے اپ سرکاری یا پرائیویٹ ملازمت نہ بھی کرنا چاہ رہے ہوں پھر بھی اپ لوگوں کی تنقید کی وجہ سے اپنی سوچ کے اسیر بن جاتے ہیں۔
Life becomes very difficult to live in a society where criticism is the focus of jokes and humor of the youth instead of reforming people. When you are living at home without a job for a long time, you are bound to be the center of criticism from somewhere, be it relatives or the crowd of people around you. Due to the lack of literate people in Pakistan, you are always fighting with uneducated people. Then even if you are not wanting to do a government or private job, you still become a prisoner of your thinking due to people's criticism.
What I learned from Difficult Time/میں نے مشکل وقت سے کیا سیکھا۔
زندگی میں وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا ہے۔ جہاں مشکلات کی وجہ سے اپ کی زندگی بوجھل ہو گئی وہاں مشکلات کے بعد انے والے ظرف نے اپ کی زندگی کو کامیاب لازمی بنانا ہے۔ وقت اچھا ہو یا برا، یہ اللہ کے حکم کے تابع ہوتا ہے۔ اس لیے مشکلات کی وجہ سے انے والے تکلیفوں میں مایوس ہونے کے بجائے صبر سے اچھے وقت کا انتظار کیا جائے۔ ہو سکتا ہے جو مشکل اپ زندگی کا بوجھ سمجھ رہے ہو وہ مشکل اپ کے لیے اچھے وقت کا پیش خیمہ ہو۔
Time in life is not always the same. Where your life has become burdensome due to difficulties, the circumstances that come after difficulties must make your life successful. Whether the time is good or bad, it is subject to Allah's command. Therefore, instead of being disappointed in the sufferings caused by difficulties, one should patiently wait for good times. Maybe what you think is a burden in life is a harbinger of good times for you.
Conclusion/حتمی الفاظ
زندگی بغیر مشکلات کے تصور کرنا ناممکن ہے۔ اس دنیا میں چاہے سب سے امیر ترین ہستی ہو یا پھر سب سے پسماندہ شخص اسے اللہ کے طرف سے دیے گئے امتحانات میں سے گزرنا پڑتا ہے۔ مشکلات سے بہادری ساتھ لڑنا زندگی ہے۔ کوئی بھی مشکل ہو اس کا اختتام اپ کو مضبوط تر بنا دیتا ہے۔ انسان کی فطرت میں اللہ تعالی نے برداشت کا جگرہ پیدا کیا ہے۔ چاہے وہ پہاڑ جیسا غم ہو یا روئی کی مانند مشکل، انسان میں ہمیشہ صبر سے ہر امتحان کو پاس کیا ہے اور اللہ کا شکر بجا لایا ہے۔ مندرجہ بالا تینوں مشکلات کے باوجود، میں ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں کبھی کبھی مجھے بھی تکلیف دہ رات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان تمام حالات میں میں نے ان مشکلات سے بہت کچھ سیکھا اور اپنی ذاتی زندگی کو بہت زیادہ بہترین بنایا۔ میری یہ پوسٹ ہیولرنرز کمیونٹی کے لیے ایک ہفتہ وار نمایاں مواد "مشکلات کو گلے لگانا" میں میری شراکت ہے، مجھے امید ہے کہ آپ کو میری پوسٹ بہت پسند آئے ہو گی، شکریہ!
It is impossible to imagine life without difficulties. In this world, whether the richest person or the most backward person, he has to go through the tests given by Allah. Fighting bravely against difficulties is life. Ending any hardship makes you stronger. In the nature of man, Allah Almighty has created the organ of endurance. Whether it is grief like a mountain or difficulty like cotton, man has always passed every test with patience and thanks to Allah. Despite the above three difficulties, I am living a happy life. In all these situations, I learned a lot from these difficulties and made my personal life much better. This post is my contribution to the Hive Learners Community in a weekly Weekly Featured Content"Embracing the Difficulties" I hope you like my post up a lot, thanks!