Terrorism (دہشت گردی)
اپنی مرضی کی بات منوانے کے لئے بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور عوامی اثاثوں کو تباہ کر تے ہوئے ملک اور معاشرے میں خوف اور سراسیمگی پھیلانے کو دہشت گردی کہتے ہیں ۔
دہشت گردی کی اشکال:
- خودکش حملہ
- بم دھماکہ
- فائرنگ
- عام شہریوں کا اغوا
- قومی املاک کا نقصان کرنا مثلا ریلوے لائن،پل،گیس پائپ لائن وغیرہ کو دھماکے سے اڑانا۔
ہمیں کیا کرنا چاہیے:
- لاوارث کھلونے،بیگ،ڈبے اور شاپنگ بیگ وغیرہ سے دور رہیں۔
- غیر متعلقہ اور اجنبی لوگوں سے بات چیت سے گریز کریں۔
- مشکوک افراد کے بارے میں استاذہ ، والدین اور پولیس کو فوری اطلاع دیں۔
- اساتذہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
- بہادری اور سمجھداری سے کام لیں۔
- حفاظتی انتظامات کو بہتر کریں،سکولوں میں بلخصوص میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال اور مناسب جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں اور الارم سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔
- سکول کے گیٹ پر چوکیدار ،گارڈ تعینات کریں۔
- سکول سے چھٹی کے وقت چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں باہر آئیں۔
شکریہ۔۔۔۔